قائمقام گورنر بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرلیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ۔ تفصیلات کیمطابق قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعہ کی شب کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور کرلیا قائمقام گورنر بلوچستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی سے سعودی عرب فون کرکے رابطہ کیا اور ان سے استعفیٰ کے بارے میں پوچھا اسپیکر نے اپنا تحریری استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھنے کی تصدیق کی اور کہاکہ میں نے اپنا استعفیٰ آپ کو بھیج دیا ہے جس کے بعد قائمقام گورنر بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جب اس سلسلے میں قائمقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ قائم کیا گیا تو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ انگریزی میں انکے ہاتھ سے لکھا ہوا تھا ۔ جس کی میں نے خود سپیکر سے فون پر تصدیق کی جس کے بعد بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اب بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :