چکلالہ کینٹ کی اقلیتی اور کسان مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے پرویز عزیز سہوترہ اور چوہدری افتخار احمد بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 22 مئی 2015 21:26

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چکلالہ کینٹ کی مخصوص نشستوں اقلیتی اور کسان ممبران کے لئے پرویز عزیز سہوترہ اور چوہدری افتخار احمد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ کسان سیٹ کے لئے چوہدری افتخار احمد بلا مقابلہ ممبر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ منتخب ہوئے ہیں اور اقلیتی نشست کا قرعہ فال دیرینہ مسلم لیگی کارکن اور پاکستان مسلم لیگ(ن) منارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر پرویز عزیز سہوترہ کے نام نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہیں پارٹی کی دیرینہ رفاقت اور حالیہ کنٹونمنٹس الیکشن میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو شاندار طور پر نبھانے پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں رہائش پذیر اپنے اقلیتی بہن بھائیوں کی خدمت کا موقع دیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پرویز عزیز سہوترہ اور چوہدری افتخار احمد نے پارٹی قائدین سینیٹر چوہدری تنویر خان اور ملک ابرار احمد ممبر قومی اسمبلی اور چکلالہ کنٹونمنٹ کے نو منتخب ممبران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے اس اعتمادکو پوری تندہی سے نبھاہنے کی کوشش کریں گے اور پارٹی کے اعتماد پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔