کوئٹہ میٹروپولیٹن حلقہ 55کلی جیوکی ملحقہ علاقوں میں پینے کی پانی کی شدید قلت

چوری، ڈکیتی کی وارداتوں، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر مسائل پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی

جمعہ 22 مئی 2015 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میٹروپولیٹن حلقہ 55کلی جیوکی ملحقہ علاقوں میں صاف پینے کی پانی کی شدید قلت چوری ڈکیٹی واردات سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دیگر مسائل پر حکومت وقت کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ حکومت ترقی و خوشحالی امن وامان کی بحالی کیلئے بلند وبانگ دعوے کرتے نہیں تکتے دوسری طرف بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے میٹروپولیٹن کے حلقہ 55کے عوام اس 21ویں صدی میں بھی زندگی کے تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں علاقے کے مکین گزشتہ کئی مہینوں سے پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور آئے روز چوری وڈکیتی کے واردات روز کا معمول بن چکے ہیں پولیس چوروں کو گرفتار کرنے کی بجائے ناکہ بندی کی آڑ میں شریف اور معزز لوگوں و سیاسی کارکنوں کو بلا جوازہراساں اور تکلیف دینے میں مصروف عمل ہے جو کہ قابل افسوس ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور مسائل کی حل کی طرف فوری طور پر توجہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اور بلاجواز نہتے اور غریب شہریوں کو تنگ کرنے سے باز آجائے ورنہ پارٹی عوام کے ساتھ حکمرانوں کے ناروا سلوک پالیسیوں کو اور علاقے کو پسماندگی و اندھیروں کی طرف دھکیلنے کی دانستہ پالیسیوں پر آواز بلند کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ۔