صوابی پولیس نے امریکن نژاد پاکستانی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے مقتول کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صوابی پولیس نے امریکن نژاد پاکستانی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے مقتول کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او صوابی سجاد خان نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ اورنگزیب ساکن اسوٹا شریف حال اسلام آباد نے تھانہ پرمولی میں اپنے بھائی کے قتل کی رپورٹ کرکے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے جبکہ اس کا بھائی مقتول شاہ جہان دیہہ اسوٹا میں اپنے مقام میں اکیلے رہائش پذیر تھا اور بقایا خاندان امریکہ میں مقیم ہیں اس کو اطلاع ملی کہ اس کابھائی اپنے مقام میں قتل شدہ پڑا ہے جس پر وہ اسلام آباد سے واپس آکر دیکھاتو واقعی اس کا بھائی قتل شدہ پڑا تھا ،جس کی رپورٹ مقدمہ ہذا دائر کیا گیا اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ ارباب شفیع اﷲ کی قیادت میں انویسٹی گیشن وینگ اور ماہر تفتیش کو سپرد کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا جن کی محنت سے دوران تفتیش مقتول کا موبائیل فون جو شب وقوعہ پس و پیش ہو چکا تھا ،جس پر پولیس نے کام شروع کرکے بذریعہ موبائیل فون ملزمان اشرف علی ولد ملک تاج ساکن اسوٹا،کفایت اﷲ ولد زریستان ساکن شیوہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جس کے قبضے سے مقتول کا موبائیل برآمد ہوا ،جنہوں نے بدوران تفتیش اقرار کیا کہ انہوں نے مدعی اورنگزیب کے کہنے پر مقتول شاہ جہان کو قتل کیا تھا ، اور باقائدہ 12لاکھ روپے دے کر ہم نے مقتول شاہ جہان کو قتل کیا،جس پر مقدمہ کا مدعی اورنگزیب بھی شامل تفتیش کیا گیا ،جس نے بدوران انٹاروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کی خاطر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا اور میں نے دو اجرتی ملزم اشرف اور کفایت اﷲ کو 12لاکھ روپے دے کر اپنے بھائی شاہ جہان کو قتل کر دیا گیا ،شب وقوعہ مقتول کے گھر سے دو عدد ریفل بمع 36ہزار روپے بھی غائب ہوئے تھے جو ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا گیا ، ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا دریں اثناء ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید خان وزیر کے احکامات پر سارے ریجن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور مہم جاری ہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان کی ہدایات پر ضلع صوابی کے تمام تر مضافاتی علاقوں ،وغیرہ میں جرائم پیشہ عناصر خصوصاً مطلوب اشتہاری گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مکمل سرچ آپریشن جاری ہیں ،جس میں کافی کامیابی کے ساتھ درجنوں مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ِ، چاروں سرکلز کے ڈی ایس پیز ،ارباب شفیع اﷲ خان رزڑ ،اظہار شاہ خان لاہور،محمد فیاض خان صوابی اور شاہ ممتاز خان ٹوپی کی قیادت میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ صوابی پولیس نے دہشتگردی ،اغواء برائے تاوان ،منشیات فروشوں قتل ،واقدام قتل وغیرہ دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 39خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف،درجنوں پستول،اور دیگر قسم کے بندوق وغیرہ شامل ہے ، جبکہ 3کلو چرس برآمد کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تخت مقدمہ درج کیا گیا ،منشیات کی بڑی کھیپ بھی ملی ہے،مجرمان اشتہاری ،شاد اﷲ ولد غلام رحمن سکنہ باجوڑ حال زیدہ ،جرم 302 ،ڈبل,324 3/4exp,429وغیرہ سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ایس ایچ او زیدہ نورآلامیں خان نے گرفتار کر لیا گیا ، محمد آمین اور محمد اسماعیل سکنہ بام خیل جرم 320,324 و دیگر مستورات کو ضرر پہنچانے والے جو کئی عرصے سے اشتہاری تھا،علاقہ بام خیل میں اے ایس آئی جناب علی نے گرفتار کر لیا گیا اسی طرح ایس ایچ او ز تمام تھانہ جاتوں نے مجرمان اشتہاری بالترتیب، گلزادہ،آیاز،روید علی ،شہزاد،امان گل ،نظام شمس الرحمن،سعید نعیم شاہ،حافظ ارشاد،دلدار شاہ،سنیل شاہ، وغیرہ درجنوں افراد کو مشترکہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :