وفاقی پولیس کا سرچ آپریشن،18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

سر چ آ پر یشن فیض آ باد اور گر دونو اح میں کیا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پولیس نے سر چ آ پر یشن کے دوران18مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔ یہ سر چ آ پر یشن فیض آ باد اور گر دونو اح میں کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیا زنے تمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ ان ہدایات کی روشنی پولیس نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے فیض آ باد اور گر دونو اح میں دوران سر چ آ پر یشن 18مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن کابنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

ایس ایس پی اسلام آ با دنے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ایر یا میں داخلی و خا رجی راستو ں اور نا کو ں پر چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔ سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھا جا ئے اور شہر میں اہم مقاما ت کی سیکو ر ٹی کو سخت کر یں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :