بین الپارلیمانی یونین فورم پر پاکستان نے انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے،چیئرمین سینیٹ

آئی پی یوکیساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے ، ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا،میاں رضاربانی سے بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل مارٹن چنگونگ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

جمعہ 22 مئی 2015 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ء چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ بین الپارلیمانی یونین ایک اہم فورم ہے اور پاکستان نے اس فورم پر اب تک انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ IPUکیساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل مارٹن چنگونگ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور IPUکے مابین UNDPکے تعاون سے ماضی میں مختلف منصوبوں کا آغاز کیا گیا تاہم مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔

لہٰذا ضروری ہے کہ ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں جن کی بدولت بہتر نتائج حاصل ہو سکیں اور چیئر مین سینیٹ نے تجویز دی کہIPUکے سیکریٹریٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہے لہٰذا سیکریٹریٹ میں پاکستان کو بھی نمائندگی دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ساتویں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں ایشیائی پارلیمنٹ کا تصور پیش کیا تھا اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اس تصو ر کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

انہوں نے IPUکے سیکریٹری جنرل سے تحقیق کے شعبے میں تعاون کی تجویز بھی دی تاکہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کیلئے مختلف ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے ۔IPUکے سکریٹری جنرل نے پاکستان کیساتھ IPUکے تعلقات کو انتہائی مثبت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ IPUکے فورم پر قابل تعریف کردار ادا کیاہے اور انکے اس دورے سے باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئیگی ۔اس موقع پر سیکریٹری سینیٹ نے بھی IPUکے کردار کی تعریف کی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :