پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیتا

جمعہ 22 مئی 2015 20:59

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیتا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور میں ہونیوالے میچ سے قبل ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اسایونٹ کا بڑی بے چینی سے اور بڑی شدت سے انتظاررہا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا لمحہ یادگار ہے‘ میں نے اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔

دوسری جانب زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبرا نے کہا کہ اچھا کھیل پیش کرکے پاکستانی شائقین کو محظوظ کریں گے یا درہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے گرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :