پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم پہنچی

جمعہ 22 مئی 2015 20:56

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم پہنچی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم پہنچی ،مقامی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور تک پولیس اور رینجرز کے چھ ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے،پاکستان اورزمبابوے کی ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچے، قافلہ کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی موجود تھی،مقامی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹ تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ تھی،شارپ شوٹرز بھی چوکنے رہے، پورے راستے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :