آئندہ بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اقتصادی راہداری تاریخ ساز منصوبہ ہے، موجودہ حکومت چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بینکوں سے مالی وسائل کی دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے اجراء کی تقریب سے خطاب

جمعہ 22 مئی 2015 20:52

آئندہ بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی کوئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری تاریخ ساز منصوبہ ہے، موجودہ حکومت چھوٹے و درمیانے درج کے کاروبار کیلئے بینکوں سے مالی وسائل کی دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وہ جمعہ کو یہاں قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں مزید کاروباری مواقع پیدا کر نے کیلئے کوشاں ہے اور حکومت عوام کو خود کفیل اور معاشی طور پر با اختیار بنانا چاہتی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے حکومت توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بینکوں کے ذریعے وافر مالی وسائل کی دستیابی کو ممکن بنانا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے ، جس پر عملدرآمد کیلئے دونوں ملکوں نے حال ہی میں معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ نیز ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس لگانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

متعلقہ عنوان :