پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے، قطف کی مسجد میں نماز یوں پردہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے ،پاکستانی حکومت اور عوام متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان کا سعودی عرب کے صوبہ قطف کی مسجد میں خودکش حملے پر مذمتی بیان

جمعہ 22 مئی 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان نے سعودی عرب کے صوبہ قطف کی مسجد میں نماز یوں پردہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہاکہ پاکستان نے سعودی عرب کے صوبہ قطف کی مسجد میں نماز یوں پردہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے اور اسے اس دوران ہونے والے جانی نقصان پر افسو س ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی طور پر تعزیت جبکہ زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معصوم شہریوں کے خلاف اس بزدلانہ کارروائی پر سعودی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اس عز م کا اعادہ کیاکہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی بھرپور مذمت کرتاہے اور وہ دہشتگردی کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :