وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مزمت

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 20:52

وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی عرب میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مزمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی ایک مسجد میں آج جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔