وزیراعظم کی بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری، حکام کو بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری بارے بریفنگ کیلئے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

جمعہ 22 مئی 2015 20:51

وزیراعظم کی بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری، حکام کو ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے حکام کو بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے وزیراعظم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے وسط تک لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے ہے ، دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے اور شہر ، علاقوں میں 40 گھنٹے ہے ، اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم نواز شریف بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی ۔

وزیراعظم نے 31 جولائی تک بھاشا ڈیم کیلئے زمین خرید کر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے اور انہوں نے تمام بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی ہے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی جائے گی ۔