وزیراعظم‘وزیر اعلیٰ پنجاب ‘رانا ثناء اﷲ‘ پنجاب اور وفاقی حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں ‘پہلے دن سے ہی جے آئی ٹی کو مسترد کیا ،اب بھی جے آئی ٹی جھوٹ پر مبنی رپورٹ کو پاؤں کی نوک پر لکھتے ہیں

عوامی تحریک اسلام آباد کے ضلعی صدر ابراررضاایڈووکیٹ،میر اشتیاق ایڈووکیٹ،فاروق بٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 22 مئی 2015 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے ضلعی صدر ابراررضاایڈووکیٹ،میر اشتیاق ایڈووکیٹ،فاروق بٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایاجائے۔ جے آئی ٹی جھوٹ پر مبنی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،یکطرفہ جے آئی ٹی بد نیتی پر مبنی بنائی گئی،جس کا نتیجہ بھی یکطرفہ نکلنا تھا،عوامی تحریک نے پہلے دن سے ہی جے آئی ٹی کو مسترد کیا ،اب بھی جے آئی ٹی جھوٹ پر مبنی رپورٹ کو پاؤں کی نوک پر لکھتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمصطفی خان،غلام علی خان،حسن ملک،عثمان بٹ،فیصل عمران نیازی،عرفان طاہر،منظور ملک،بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے حکم کے بغیر پنجاب میں ،چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی،پتہ نہیں ہل سکتا،سپاہی اور پٹواری تک وزیراعلی کے آرڈر کے بغیر بھرتی نہیں ہوسکتا،تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ 14گھنٹے تک ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلی کی ناک کے نیچے عوامی تحریک کے کارکنوں پر ظلم و تشدد جاری رہا،نہتے کارکنوں گولیاں برسائی گئیں،14معصوم کارکنوں کو شہیداور 100سے زائد کو لہولہان کر دیا،وزیراعلی کو علم نہ ہو یہ ممکن نہیں ہے،یہ سراسر جھوٹ اور لغو پر مبنی ہے ،عوامی تحریک کے زخمی کاکن جن میں سے کئی کارکن معزوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی،وزیراعظم،رانا ثناء اﷲ،ڈاکٹر توقیر سمیت پنجاب اور وفاقی حکومت عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں،بہت جلدسانحہ ماڈل ٹاؤن ہی حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کاسبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :