موٹرویز او رہائی ویز پر حادثات کی صورت میں موٹروے پولیس کے افسران ہی فرسٹ رسپانڈر ہیں ‘ان کی ابتدائی طبی امداد میں مہارت نہایت ضروری ہے

انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 22 مئی 2015 20:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ موٹرویز او رہائی ویز پر حادثات کی صورت میں موٹروے پولیس کے افسران ہیFirst Responder ہیں اس لئے ان کی ابتدائی طبی امداد میں مہارت نہایت ضروری ہے۔ وہ آج موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں ابتدائی طبی امداد کے چوتھے کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انسپکٹرجنرل محمد سلیم بھٹی نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی خدمت کو ترجیح دیں اور اقرباء پروری کے رجحان کو بالکل پروان چڑھنے نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے افسران عوام کو محفوظ سفر ی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نیک نیتی ،ایمانداری اور فرض شناسی سے نبھائیں اور ٹریفک حادثات کو مزید کم کرنے اور مسافروں کو کسی بھی مشکل میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔

متعلقہ عنوان :