اسلام آباد میں نوسربازوں نے ٹیکسی ڈرائیور نشہ آور جوس پلا کربے ہوش کر دیا‘ملزم نقدی اور ٹیکسی لیکر فرار

لاکھوں روپے کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج ‘ ملازمین نے کمپنی کے ایک کروڑ 13 لاکھ اکاؤٹ میں جمع کرالئے

جمعہ 22 مئی 2015 20:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ٹیکسی ڈرائیور نشہ آور جوس پی کر بے ہوش ہوگیا ، ملزم نقدی اور ٹیکسی لیکر فرار ہوگئے ، لاکھوں روپے کے چیک ڈس آنر ، ملازمین نے کمپنی کے ایک کروڑ 13 لاکھ اپنے اکاؤٹ میں جمع کرالئے ۔ تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو کے علاقہ جھگی سٹاپ پر ملزم نے ٹیکسی بک کراکر ڈرائیور بلال وک نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کردیا ، ملزم نے ڈرائیور کو سڑک سے کچھ دور پھینک دیا اور اس کے پاس موجود رقم اور ٹیکسی لیکر فرار ہوگیا ۔

پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری لین دین میں ملزم ملک حامد نواز نے 50 لاکھ کا چیک رضا منصور کو دیا جو ڈس آنر ہوگیا ، پلاٹ کے لین دین میں ملزمان سید حافظ حسین اور طاہر اقبال ، اشفاق حسین نے 5 لاکھ کا چیک سید ضمیر حسین کو دیا جو کہ ڈس آنر ہوگیا ، قرض واپس لینے پر ملزم قاضی مدثر علی نے 95 ہزار روپے کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہوگیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ ایف سیون مرکزم میں ایک نجی کمپنی کے دو ملازمین ملزمان شہزاد اور منا جو کہ نے دھوکہ بازی سے کمپنی کے ایک کروڑ 13 لاکھ روپے اپنے اکاؤٹ میں منتقل کردیئے ۔ کوہسار پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :