وفاقی پولیس نے شہریوں کو چوروں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا‘ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی وارداتیں ‘ شہری لٹنے لگے

بلیو ایریا سے کار ‘تھانہ آبپارہ اور کوہسار کی حدود سے 2 موٹر سائیکل چوری ‘ خاتون کا پریس چھین لیاگیا‘ ملزمان فرار

جمعہ 22 مئی 2015 20:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی وارداتیں ، شہری لٹنے لگے ، بلیو ایریا سے کار ، آبپارہ ، کوہسار سے 2 موٹر سائیکل چوری ، خاتون کا پریس چھین لیا ، ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سبزی منڈی تھانہ کے قریب میٹرو کیش اینڈ کیری کے ساتھ 3 نامعلوم ملزمان نے مدعی محمد عمران سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون مالیت 33 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے لگے ، شور مچانے پر شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو قابو کرلیا جبکہ ایک فرار ہوگیا ، پولیس کے آنے پر تلاشی لینے پر ملزم دانیال سے 30 بول پسٹل جو لوڈ تھا قبضہ میں لے لیا ، تھانہ سبزی منڈی نے نصیر اور دانیال کو حراست میں لے لیا ، ایک ملزم فرار ہوگیا ۔

تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ون میں دو موٹر سائیکل سواروں نے راہ چلتی ہوئی خاتون سے پرس چھین لیا پرس میں نقدی 15 ہزار روپے ، ضروری کاغذات تھے ۔

(جاری ہے)

ترنول کے علاقے شاہین آباد میں نامعلوم چور نے عظیم شہزاد کے گھر میں رکھے ہوئے زیورات موبائل فون اور نقدی ایک لاکھ 50 ہزار روپے لے گئے ۔ بلیو ایریا کار پارکنگ میں کھڑی مہران کار مالیت 4 لاکھ روپے چوری ہوگئی ، بلیو ایریا سے ہنڈا موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے جبکہ آبپارہ جی سکس ون تھری محمد فہیم کے گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نمبر 125 مالیت 40 ہزار روپے چوری ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :