اسلام آباد ‘ عدالت نے منشیات فروش کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی

لڑائی جھگڑے کے کیس میں ملزمان کی ضمانت منظور،8ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

جمعہ 22 مئی 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) منشیات فروش کو ایک سال قید، دو ہزار روپے جرمانہ، لڑائی جھگڑے کے کیس میں ملزمان کی ضمانت منظور،8ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گولڑہ کے علاقے سے ملزم عرفان سے منشیات برآمدگی میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ایک سال قید دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کیس میں ملزم خورشید راجہ کی ضمانت منظور کرلی گئی، ملزم نے فائرنگ کر کے اشفاق کو زخمی کر دیا تھا جبکہ مختلف سول جج کی عدالتوں سے آٹھ ملزمان آصف، ارسلان، زاہد، مٹھو، اسد، جبار، غلام محمد، محمد رفیق کو 14/14روز کیلئے جوڈیشل حوالات بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :