پیسکوعملہ کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،47افرادکیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 22 مئی 2015 20:31

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پیسکوعملہ نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 47افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او گلبیلہ سب ڈویژن پیسکو یاسر کامران نے ایگزیکٹیو انجینئر رورل کینٹ ڈویژن پیسکو آصف جان مروت کی خصوصی ہدایات پر لائن سپرنٹنڈنٹ ارباب فرید اﷲ کی نگرانی میں پیسکو اہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم نے علاقہ داؤدزئی کے مضافات تخت آباد اور جٹی میں کنڈا کلچر پیسکو کے نادہندہ صارفین اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر کے 47افراد کے خلاف تھانہ داؤدزئی میں مقدمات درج کئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو مجموعی طور پر لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ نادہندہ صارفین سے لاکھوں روپے ریکوری بھی کی ایس ڈی او گلبیلہ سب ڈویژن پیسکو یاسر کامران نے واضح کیا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :