کے الیکٹرک اور کراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،سینیٹر شاہی سید

جمعہ 22 مئی 2015 20:31

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور کراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے پانی کے بحران اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ایک ادارہ ریاست کے اندر ریاست اور دوسراعوامی مفادات کی نگہبانی کے بجائے سیاسی آقاؤں کی تابعداری کررہا ہے صوبائی حکومت پانی بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے صرف اعلانات سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے اقدامات خود بولتے ہیں ان کے لیے اعلانات کی ضرورت نہیں ہوتی،کراچی کی عوام میں احساس محرومی کا تاثر مضبوط ہوتا جارہا ہے شہریوں میں صوبائی حکومت کے اعلانات پر اعتماد ختم ہونے کو ہے سیاسی جماعتیں عوامی احتجاج پر کمر بستہ ہوچکی ہیں کسی سانحے کے رونما ہونے سے قبل مناسب اقدامات کیے جائیں صوبائی وزراء عام شہریوں کے درمیان جاکر حکومتی کارکردگی کے متعلق ان کی آراء جاننے کی کوشش کریں تو ان کے ہوش اڑجائیں گے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ اے این پی اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں مگر حق حکمرانی کی ادائیگی بھی ضروری ہے پانی بحران پر سیاست کے بجائے ارباب اختیار کو خواب غفلت سے جگانا چاہتے ہیں اب بھی وقت ہے صوبائی حکومت عوامی مسائل اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے ۔

متعلقہ عنوان :