پشاور،صوبہ بھر میں جرائم کے خلاف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم58افغان باشندوں سمیت440 مشتبہ افرادگرفتار

جمعہ 22 مئی 2015 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم58افغان باشندوں اور440 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 19 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے157کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ آپریشن کے دوران661گھروں اور 239ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف13 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں173 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران335مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے33عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے774عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم58افغان باشندوں کو بھی گرفتارکر کے ان کے خلاف27مقدمات درج کر لئے گئے۔اسی طرح لاؤڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر2 افرادکو گرفتار کرکے اور 2لاؤڈ سپیکروں کو قبضے میں لیکر2مقدمات درج کر لئے گئے۔اسی طرح صوبہ بھرمیں806تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :