BWOنامی تنظیم کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، سینیٹر تاج حیدر

جمعہ 22 مئی 2015 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ BWOنامی تنظیم کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور آج چند شرپسند عناصر نے جو بیہودہ نعرے بازی کی اور چاکنگ کی اس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں اور ایسے تمام لوگوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نام یا اس کا جھنڈا استعمال نہیں کرینگے اور اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں اور واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ BWOپیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :