Live Updates

ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کی خاطر پاکستان کے عوام تبدیلی کے سفر میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،میاں جمشید الدین کا کا خیل

30مئی کو عوام مخلص قیادت کیلئے پی ٹی آئی کے نامزدامیدواروں کا انتخاب کریں گے،، وزیر ایکسائز خیبرپختونخوا

جمعہ 22 مئی 2015 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سہ فریقی اتحاد کا سورج انشاء اﷲ تعالیٰ 30 مئی کو ہمیشہ کے لئے غروب ہو جائے گا اور پاکستان کے غیور عوام ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تبدیلی کے اس کٹھن سفر میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے کیونکہ قوم سیاسی اعتبار سے بیدار اور با شعور ہے اور مزید سیاسی لٹیروں کے جال میں نہیں پھنسے گی بلکہ 30مئی کو عوام ایمانداراور مخلص قیادت کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کا انتخاب کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو صاف و شفاف بلدیاتی نظام دینے میں مخلص ہے تاکہ سرکاری امور میں سیاسی مداخلت ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے اور لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور دن رات عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے لئے ہر وقت تیار ہیں کیونکہ اقتدار آنے جانے والی چیزہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت پر فخر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات