گورنرخیبرپختونخوا سے چائنہ کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

امن وامان کی بہترصورتحال کی وجہ سے صوبے ،فاٹا میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہیں ،مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی،سردار مہتاب احمد خان

جمعہ 22 مئی 2015 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان سے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں چائنہ کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی ژنگ یون کررہے تھے۔ وفد نے خصوصی طور پر پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے انہیں صوبے اورفاٹا میں مختلف شعبوں بالخصوص پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اورسرمایہ کاروں کی پن بجلی کے شعبے میں دلچسپی کوسراہا۔

انہوں نے کہاکہ صوبے اورفاٹا میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بہترصورتحال کی وجہ سے صوبے اورفاٹا میں سرمایہ کاری کیلئے حالات انتہائی سازگار ہیں اوراس ضمن میں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ صوبے اورفاٹا میں ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئیگی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔

متعلقہ عنوان :