سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرز اکے خلاف بدین میں درج کیے گئے ایک اور مقدمہ میں7 دن کی حفاطتی عبوری ضمانت منظور کرلی

جمعہ 22 مئی 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرز اکے خلاف بدین میں درج کیے گئے ایک اور مقدمہ میں7 دن کی حفاطتی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ذوالفقار مرزا کے وکلانے درخواست دائر کی تھی کہ17 مئی کو بدین کے علاقے میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ذوالفقار مرزا اس مقدمہ کا سامنا کرناچاہتے ہیں لہذا ان کی عبوری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ پولیس ان کو گرفتار نہ کرے درخواست کی مساعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ نے کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض سات دن کے عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :