محکمہ صحت کو فائلوں کے منحوس چکر سے باہر نکا لنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘میاں مقصوداحمد

ثریا عظیم( ٹیچنگ) ہسپتال شہر لاہور میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ امیرجماعت اسلامی لاہور

جمعہ 22 مئی 2015 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ثریاعظیم ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مشیر صحت حکومت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت کو فائلوں کے منحوس چکر سے باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنا حکومت پنجاب کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ الخدمت ڈا ئیگنا سٹک لیب کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا ۔

دورے میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد ،سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدر ی ،ایڈمنسٹر یٹر ثریا عظیم ہسپتال نصیرالدین اور ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لیاقت ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمت خلق میں کی جانے والی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور ثریا عظیم ہسپتال اور دیگر ادارے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جیسے ہسپتال اصل میں حکومت کا ہاتھ بھی بٹا رہے ہیں اورمیرا خیال ہے کہ روزانہ جتنے مریضوں کا بوجھ ثریا عظیم ہسپتال اٹھا رہا ہے اگر یہ سہولت ادھر میسر نہ ہو تو یقینا اس کا بوجھ گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف 25% لوگوں کو صحت کی سہولت مہیا کر نے کی پوزیشن میں ہے جبکہ 75فیصد افراد کے علاج میں پرائیویٹ سیکٹر کا بڑانمایاں کردار ہے اس ہسپتال میں سستے اور معیاری علاج کی فراہمی پر جماعت اسلامی لاہور کو مبارک باد پیش کر تا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اس شعبہ میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتات فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے اور ہماری ہیلتھ سیکٹر میں جاری اصطلا حات کے نتائج بہت مثبت اور حوصلہ افضاء ہیں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ ثریا عظیم ہسپتال انتہائی کم نرخوں پر علا قہ کے عوام کو علاج کی معیاری سہولت فراہم کرتا ہے الخدمت ڈائیگناسٹک لیب سے مریضوں کو بہتر اور فوری تشخیص میں مدد ملے گی جدید آلات سے مستحق ، غریب اور متوسط مریض بھی مستفید ہوں گے تقریب سے سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری اور نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور میاں بابر حمید نے بھی اپنے شعبہ کی کارکردگی رپوٹ اور آئندہ کے پروجیکٹ مہمان گرامی کے سامنے پیس کیے ۔

مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :