صدر مملکت ممنون حسین سے گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

جمعہ 22 مئی 2015 20:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر برائے کھیل رانا مشہود احمد اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری بھی موجودتھے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور ائرپورٹ پر صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

لاہور ائرپورٹ پر صوبائی وزیر برائے کھیل رانا مشہود احمد ، پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کے علاوہ دیگراعلیٰ سرکاری افسران بھی صدر مملکت کے استقبال کے لئے موجودتھے۔بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے معروف قانون دان جسٹس(ر) احسن بھون نے اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری رمضان کے ہمراہ ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیت کی موجودگی میں حکومت اور وکلاء برادری کے تعلقات کو نہ صرف تقویت ملے گی بلکہ وکلاء برادری کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرانے میں گورنر پنجاب کلیدی کردار ادا بھی کریں گے۔