آصف علی زرداری کا سینئر صحافی اسداﷲ غالب کی شریک حیات کی وفات پر اظہار

جمعہ 22 مئی 2015 20:03

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی اسداﷲ غالب کی شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے جن کا انتقال چند روز قبل ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ اسداﷲ غالب کی بیگم کی وفات کی خبر سن کر سخت افسوس اور صدمہ پہنچا ہے۔ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :