بیلا روس کے صدر 2 روزہ دورے پر 26 مئی کو پاکستان آئیں گے

الیگزینڈر لوکا شینکواپنے دورہ کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 22 مئی 2015 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) بیلا روس کے صدر 2 روزہ دورے پر 26 مئی کو پاکستان آئیں گے، بیلا روس کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو2روزہ دورے پر 26مئی بروز منگل کو پاکستان پہنچیں گے، کسی بھی بیلا روس کے صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا، صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد اور تاجر برادری کے نمائندے بھی ہوں گے۔ بیلا روس کے صدر اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔