پاک زمبابوے میچ ، سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات

6 ہزار پولیس اہلکارتعینات ،وقفے وقفے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا

جمعہ 22 مئی 2015 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع 6 ہزار پولیس اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ وقفے وقفے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پلان کے مطابق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی حکومت کی جانب سے فوری اِنخلا کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس کیلئے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی ریہرسل بھی کی گئی ۔

لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے آس پاس 100 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کو بھی سٹیڈیم سے دور رکھا گیا ہے جہاں سے شائقین کو پیدل چل کرا سٹیڈیم میں داخل ہوئے ۔لاہور میں پولیس اور رینجرز کے دستے پہلے ہی تعینات تھے اور اسٹیڈیم کے آس پاس تمام کاروباری مراکز کو دو ہفتے کیلئے بند کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :