اہلسنت والجماعت کی ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہے ملیر میں باپ کو دوبیٹوں سمیت قتل کرنے والوں کوفوری گرفتارکیا جائے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کابیان

جمعہ 22 مئی 2015 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ کراچی میں اہلسنت والجماعت کی ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہے،گذشتہ روز ملیر میں اہلسنت والجماعت کے کارکن باپ کو دوبیٹوں سمیت شہید کردیا،جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،قاتلوں کو فی الفور گرفتارکیا جائے المیہ یہ ہے کہ ایک طر ف اہلسنت والجماعت کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے اسی لمحہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اہلسنت کارکنان کو ہی گرفتارکرناشروع کردیتے ہیں ۔

جمعہ کو کراچی میں کارکنان کے قتل پر افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم رکھنے کے بدلے اہلسنت والجماعت کو بہت سی جانوں کی قیمت چکانا پڑی ہے،تین سالوں میں 500سے زائد کارکنان کے جنازے اٹھاچکے ہیں ،اس سے قبل چار بھائیوں کو ایک ہی وقت میں شہید کیاگیا تھا ،اس قدرجنازے اٹھانے کے باوجود امن کا درس دینا ہماری حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں کہ ہمارے قاتل کیوں گرفتارنہیں کیے جاتے،گذشتہ روز باپ کو دوبیٹوں سمیت شہید کردیا گیا ،اس المناک حادثہ پر کسی بھی حکومتی نمائندے نے ایک مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا ،حکمرانوں کے اس دوہرے رویے سے شدید مایوسی پائی جارہی ہے،علامہ احمدلدھیانوی نے کہاکہ ایک طرف ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جب کہ دوسری جانب کراچی انتظامیہ نے اہلسنت والجماعت کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کو ائرپورٹ سے واپس بھیج دیا ہے ،بغیر کسی جرم کے مولانا اورنگزیب فاروقی کو اس طرح ہراساں کیے رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت وزیراعظم میاں نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیرداخلہ سے اپیل کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اہلسنت والجماعت کے پرامن بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے،جس سے نیشنل ایکشن پلان کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا مشکل ہوگا،بے گناہوں کے خلاف کاروائی کا نوٹس لیا جائے،کراچی آپریشن اور اس حوالے سے کی جانے والی پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے،اہلسنت والجماعت اس آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے،اورہرقسم کی تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :