گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈا ؤن،25 افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 22 مئی 2015 19:50

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 755مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر57 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 83,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

25افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر34 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے09 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔