سرکہ موسم گرما کی بیماریوں کا بہترین علاج ہے، کونسل آف ہربل فزیشنز

جمعہ 22 مئی 2015 19:50

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) اگر موثراحتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو موسم گرمابیشتر امراض کا باعث بنتا ہے۔ لولگنا‘بھوک کی کمی‘ سردرد‘ صفراوی بخار‘ گھبراہٹ ‘خفقان‘ ٹائیفائیڈ‘ پھوڑے پھنسیاں‘ ہیپاٹائٹس‘ یرقان‘ گیسٹرو‘ ہیضہ‘ اسہال اور پیچش وغیرہ جیسے عوارضات اسی موسم میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم گرما میں کولا مشروبات کی بجائے دودھ یا دہی کی لسی‘بزوری‘ صندل‘ فالسہ اور نیلوفر کا شربت ‘لیموں پانی‘ تازہ پھل اورگوشت و فاسٹ فوڈز کی بجائے سبزیوں کا استعمال مفید ہے۔سخت دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں بہت ضروری ہو تو سادہ پانی ‘نمکین لسی یا لیموں پانی پی کراور سر و گردن پر کوئی کپڑا لے کر نکلیں۔ اس امر کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذاکے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک سیمینار بعنوان” موسم گرما کے امراض اور ان سے بچاوٴ“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :