وزیر اعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 19:46

وزیر اعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کرنے اور ڈیم کیلئے 31 جالائی تک زمین کی خریداری کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو ایل این جی گیس کی فراہمی کی ہدایت بھی کردی ہے۔ اس موقع پر عزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کےباعث 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کردیا۔ اے پی سی میں تمام پارٹیز کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پربریفینگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :