نواسہ رسول حضرت امام حسین کا یوم ولادت نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

جمعہ 22 مئی 2015 19:43

عارفوالا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) نواسہ رسول حضرت امام حسین کا یوم ولادت باسعادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں محافل ،سیمینارز ،کانفرنسز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جبکہ مساجداور امام بارگاہوں میں علماء کرام ، زاکرین اورپروفیسر ز نے نواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالی۔