چیئرمین نیب کا ریجنل بیورو لاہور کا دورہ

بیورو کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘ کرپٹ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ‘ لاہور بیورو کی کارکردگی لائق تحسین ہے‘ قمر الزمان چوہدری

جمعہ 22 مئی 2015 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) نیب لاہور دورے کے دوسرے دن چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر الزمان چوہدری نے نیب لاہور کے تمام ونگز کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کی جہاں پر انہیں لاہور ریجنل بیورو کے تمام ونگز کے کام اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ معلومات دی گئیں کہ نیب لاہور نے اپنے آغاز سے احتساب عدالتوں میں 786 کرپشن ریفرنس دائر کئے جس میں سے 556 رینفرنسزکا فیصلہ آچکا ہے اور 195 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب لاہور نے 1876 کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بھی قائم کئے تاکہ پاکستانی نوجوانوں میں کرپشن کے برے اثرات سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہیں یوٹیلٹی بلوں پر نیب کے پیغام کے حوالے سے بھی بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو بھی تجویز دی ہے کہ نصاب میں انسداد کرپشن کے مضامین شامل کئے جائیں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب لاہور نے رضا کارانہ واپسی کے ذریعے 8246.6 ملین روپے اور پلی بارگین کے ذریعے 5959 برآمد کیے انہیں یہ بھی بتایا کہ نیب لاہور نے بیکنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی کو روکنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان گزشتہ بیس سال سے بہتر تصور حاصل کر چکا ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس کا انڈیکس 175 سے اٹھا کر 126 تک لے آئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی کوششوں سے پہلی دفعہ پاکستان میں انسداد کرپشن کو ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے اور پلاننگ کمیشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘ چیئرمین نیب نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا اور کرپٹ اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی‘ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں نیب بغیر کسی خوف اور لالچ کے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پلڈاٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 42 فیصد لوگ نیب پر یقین رکھتے ہیں اور 36 فیصد پولیس اور 24 فیصد حکومتی اہلکاروں پر یقین رکھتے ہیں جو ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب پر یقین رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ (عابد شاہ/احتشام)

متعلقہ عنوان :