CEOپاکستان سٹیل اورCEOپاکستان ریلویز کی ملاقات ‘پاکستان ریلویز سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا`
جمعہ 22 مئی 2015 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان ریلویز، پاکستان سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج یہاں ریلوے ہیڈکوارٹر میں پاکستان سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خاں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کی ملاقات میں ہوا۔ اس موقع پر ریلویز اور سٹیل ملز کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
پاکستان سٹیل ملز کی طرف سے پاکستان ریلویز کو کنزیومر ڈیلر شپ کا لیٹر جاری کیا جارہا ہے۔ کنزیومر ڈیلر شپ کے تحت پاکستان ریلویز اپنی ضرورت کی اشیاء باہر سے خریدنے کی بجائے پاکستان سٹیل ملز سے براہِ راست خرید سکے گا۔ اس کے لیے ان اشیاء کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان ریلویز جھمپیر اور ماتلی سے ڈالومائیٹ اور لائم سٹون ، پاکستان سٹیل ملز تک پہنچائے گا جس کے لیے سٹیل ملز کو جانے والی ریلوے سائیڈنگ کی تعمیر و مرمت کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.