پاکستان کو’’ فلاحی ماڈل ریاست ‘‘بنانے کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے:چودھر ی نذیر احمد

مایوسیوں کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے تعلیم اورسیاحت کوعام کرناہوگا،صائمہ عبدالرزاق ودیگر کاتقریب سے خطاب`

جمعہ 22 مئی 2015 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان کو’’ فلاحی ماڈل ریاست ‘‘بنانے کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے۔وطن عزیز کوعظیم ترمملکت ثابت کرنے کے لئے صداقت ،عدالت اورشجاعت جیسے اوصاف کے حامل قیادت کوآگے لانا ہوگا۔بحرانوں سے نجات پانے کیلئے کتاب اورقلم کو بنیادی اہمیت دیناہوگی۔ان خیالات اظہار معروف ماہرتعلیم و بانی پیرڈائیزماڈل سکول سسٹم چودھری نذیر احمد نے گزشتہ روزمعاقی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ممتازماہرتعلیم چودھری افتخار احمد،چودھری محمدعلی،علامہ یاسرعلی،میڈم صائمہ عبدالرزاق،مس سحریونس،میڈمہوش ا مجد ودیگرنے بھی کیا۔وائس پرنسپل صائمہ عبدالرزاق نے اپنے خیالات تقریب کے شرکاء سے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مایوسیوں کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے تعلیم اورسیاحت کوعام کرناہوگا۔بحالی ا من کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپناکردار ادر کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے بغیرترقی و خو شحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :