پرویز رشید کی وضاحت نا کافی ہے،وضاحت میں دجل سے کام لیا ،مکمل طورپر وضاحت کرکے اپنے آپ کو شک سے بچائیں

پرویز رشید وضاحت کریں کہ وہ قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو کیا سمجھتے ہیں ،جب تک واضح طورپر قایانیوں کے دونوں گروہوں قادیانی،لاہوری سے کھلم کھلا براء ت کا اعلان نہیں کرتے اسوقت تک معاملہ مشکوک ہے ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی گروہ سے لا تعلقی انتہا ئی ضروری ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ؤں کا خطبات جمعہ میں خطاب`

جمعہ 22 مئی 2015 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق ،مولانا عمرحیات ،مولانا محبوب الحسن طاہرنے میں خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔

پرویزرشید کی وضاحت گوگلوں سے مٹی جھاڑنے کے مترادف ہے۔پرویز رشید نے وضاحت میں دجل سے کام لیا ،پرویز رشید قادیانیوں کے دونوں گروہوں(قادیانی ،لاہوری)کو کیا سمجھتے ہیں ،جب تک واضح طورپر قادیانیوں کے دونوں گروہوں سے کھلم کھلا برا ء ت کا اعلان نہیں کرتے معاملہ اسوقت تک مشکوک ہے،مکمل طورپر وضاحت کر کے اپنے آپ کو شک سے بچائیں ۔

(جاری ہے)

ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی گروہ سے لاتعلقی انتہائی ضروری ہے۔

عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔

تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔علماء کرام نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے ،آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔

علماء نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔غیور مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ناموس رسالت پر ہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

متعلقہ عنوان :