ورلڈ بنک ٹیم کا پیف پارٹنر سکول کا دورہ`

جمعہ 22 مئی 2015 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ورلڈ بنک کی دو رکنی ٹیم نے آج نشتر کالونی لاہور میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک پارٹنر گرلز سکول کا دورہ کیا ۔ وفد میں علی انصاری اور علی انعام شامل تھے ۔وفد نے سکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور طالب علموں و اساتذہ سے تعلیمی امور پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول پرنسپل و اساتذہ نے پیف پارٹنر شپ کے فوائد کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اور کیا کہ اس پارٹنر شپ سے بے وسیلہ بچوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے ۔

پیف کی ڈائریکٹر ملیحہ بتول نے ورلڈ بنک کی ٹیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نجی شعبہ کے اشتراک سے شروع کردہ بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں کے مختلف سماجی و معاشی فوائد سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیم عام کرنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو خوشگوار تعلیمی ماحول کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے ۔