وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا محمودالحسن کو مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے :شہبازشریف

جمعہ 22 مئی 2015 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے حلقہ پی پی 196 ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار رانا محمودالحسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کا سفر ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔ انہو ں نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دے کر دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ پڑا۔

متعلقہ عنوان :