’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہی معیشت میں گیم چینجر ثابت ہوگا‘میاں عرفان دولتانہ

پروگراسے دیہات میں بسنے والے محنت کش، کسان، مزدور اور عام آدمی مستفید ہوں گے

جمعہ 22 مئی 2015 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ بڑی اہمیت اور افادیت کا حامل منصوبہ ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے اتنا بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ سے دیہات میں بسنے والے محنت کش، کسان، مزدور اور عام آدمی مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے دیہی عوام کی خدمت کیلئے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ایک بیان میں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا ایسا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو دیہی عوام کی معاشی ترقی کیلئے بے حد سودمند ہوگا اور اس پروگرام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہی معیشت میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہات کی زندگی میں خوشحالی کا حقیقی انقلاب لائے گا۔ 150 ارب روپے کے اس پروگرام سے دیہات کی معیشت اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔`

متعلقہ عنوان :