پاک زمبابوے کرکٹ میچ کے ٹکٹ بلیک میں فروخت

ٹکٹ پوائنٹس بند،250 روپے والی ٹکٹ کی بلیک قمیت3ہزار روپے، شائقین کرکٹ سراپا احتجاج

جمعہ 22 مئی 2015 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس پلک جھپکنے میں فروخت ہو گئے اور اب ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس نایاب ہو گئے ہیں۔ ‘پاک زمبابوے میچ کیلئے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت‘250 روپے والی ٹکٹ 2500 میں ملنے لگی‘ شائقین کرکٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ٹکٹ دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

جس پر شہریوں نے الزام لگایا کہ منافع خور مافیا سرگرم ہے جس نے ٹکٹس غائب کر دیئے ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے شائقین کرکٹ لاہور پہنچ گئے ہیں لیکن ٹکٹ کی عدم دستیابی کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں جسے ٹکٹ مل گیا وہ شکر ادا کر رہا ہے اور جسے نہیں ملا وہ شکوہ کناں ہے۔ شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی بی ٹکٹس کے غائب ہونے کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :