فضائی نگرانی،پولیس ، رینجرز اسیکورٹی میں’’پاک زمبابوے سیریز‘‘ کا آغاز

قذافی سٹیڈیم اور پنجاب سٹیڈیم میں سکیورٹی روم بنائے گئے ہیں،10 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار، سی سی ٹی وی کیمرے چوبیس گھنٹے آن رکھنے کی ہدایت

جمعہ 22 مئی 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے سکیورٹی انتظامات کے زیر سایہ ’’پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز‘‘ ہوگیا۔ شہر بھر میں پولیس اور سکیورٹی ادارے تو ہائی الرٹ ہیں ہی، قذافی سٹیڈیم کسی سکیورٹی ادارے کے ہیڈکوارٹر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہیلی کاپٹر صرف فضائی نگرانی کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔

ذرائع نے کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 20سے زائد سدھائے ہوئے کتے’’ مشکوک مواد ‘‘کی جانچ کیلئے رکھے گئے ہیں۔ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان آج شروع ہونے والی سیریز کیلئے لاہور کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ10 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں اور ہوٹل سے سٹیڈیم تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :