الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس،سراج الحق اورصوبائی وزیر مشتاق غنی سمیت 2 ارکان سے جواب طلب

جمعہ 22 مئی 2015 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو طلب کر لیا جبکہ صوبائی و زیر مشتاق غنی سمیت دو اراکین اسمبلی سے بھی جواب طلبی اور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخا بات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو نوٹس جاری کر دیا الیکشن کمیشن کے مطابق سراج الحق نے 20مئی کو مردان میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اسی طرح الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر مشتاق غنی کو بھی نوٹس جاری کرکے دو دنوں میں تحریری جواب اور 25مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے اسی طرح حلقہ پی کے 50سے ایم پی اے اکبر ایوب اور رکن صوبائی اسمبلی سردار ایوب سے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریری جواب طلبی اور 25کئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔