وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاصوبے کیلئے صنعتی پالیسی 26مئی تک پیش کرنے کا حکم

جمعہ 22 مئی 2015 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کیلئے صنعتی پالیسی کو26مئی تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور پاکستان ایئر فورس کے اشتراک سے ٹیکنیکل ایجوکشن کورسز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس25 مئی کو طلب کرلیا ہے انہوں نے محکمہ صنعت کے پانچ ووکیشنل ٹریننگ سنٹروں کو جدید خطوط پر استوار کر کے بین الاقوامی معیار اور ضروریات کے مطابق جدید ٹریننگ کے قابل بنانے کے لئے ایئرفورس کے حوالے کرنے کے معاہدے کو بھی فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ ہا?س پشاور میں آج اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے TEVTAکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس اور محکمہ صنعت کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں ائیرفورس کے فنی تعاون سے ٹریننگ کے انتظامات میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عوامی مفاد اور سرکاری اْمور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے TEVTA کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ TEVTA اور ایئرفورس کے مابین ٹیکنیکل کورسز کا معاہدہ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں اجلاس میں TEVTA اور ایئر فورس کے باہمی اشتراک سے ٹیکنیکل تربیت کے حوالے سے دوسرے اْمور پر بھی غور کیا گیا اور اس بارے میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی سٹرکوں اور دیگر سہولیات کی حالت زار پربھی غور کیا گیا اجلاس میں سنیٹر نعمان وزیر، پاکستان ایئر فورس کے متعلقہ حکام، سیکرٹری صنعت اور TEVTA کے منیجنگ ڈائریکٹر نے شرکت کی دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیرصدارت واٹر سپلائی اینڈ سینٹشن پراجیکٹ ( ڈبلیو ایس ایس پی)،میونسپل سروسز پراجیکٹ (ایم ایس پی) اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کا مشترکہ اجلاس بھی آج وزیراعلیٰ ہا?س میں منعقد ہوا اجلاس میں پشاور میں سیوریج، صفائی، پانی کی فراہمی کے انتظامات، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر میونسپل خدمات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پشاور میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی ،کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے اکھٹا کرکے ٹھکانے لگانے اور متعدد دیگر جدید میونسپل خدمات کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو اس کام میں شمولیت کی دعوت دی جاری ہے اجلاس میں موسلادھار بارشوں کی صورت میں پشاور کی بڑی نہروں میں سیلاب سے بچاؤ کے طریقوں پربھی غور کیا گیا وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے منصوبوں کے سرابراہوں کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل سروسز پراجیکٹ کے تحت شروع کئے گئے کام آئندہ اگست تک ہرصورت میں مکمل کریں اور کوڑا کرکٹ اْٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو ویلج کونسلوں تک وسعت دی جائے اْنہوں نے آبنوشی کیلئے نئے ٹیوب ویل نصب کرنے کے بجائے موجودہ خراب ٹیوب ویلوں کی بحالی کا حکم دیا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے 70سے زائد خراب ٹیوب ویل بحالی کے لئے میونسپل سروسز پراجیکٹ کے حوالے کرے۔

متعلقہ عنوان :