پاکستان ریلویز، پاکستان سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا

جمعہ 22 مئی 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان ریلویز، پاکستان سٹیل ملز کا کنزیومر ڈیلر بن گیا ۔ یہ فیصلہ ریلوے ہیڈکوارٹر میں پاکستان سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خاں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کی ملاقات میں ہوا۔ اس موقع پر ریلویز اور سٹیل ملز کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

پاکستان سٹیل ملز کی طرف سے پاکستان ریلویز کو کنزیومر ڈیلر شپ کا لیٹر جاری کیا جارہا ہے۔ کنزیومر ڈیلر شپ کے تحت پاکستان ریلویز اپنی ضرورت کی اشیاء باہر سے خریدنے کی بجائے پاکستان سٹیل ملز سے براہِ راست خرید سکے گا۔ اس کے لیے ان اشیاء کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان ریلویز جھمپیر اور ماتلی سے ڈالومائیٹ اور لائم سٹون ، پاکستان سٹیل ملز تک پہنچائے گا جس کے لیے سٹیل ملز کو جانے والی ریلوے سائیڈنگ کی تعمیر و مرمت کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سٹیل ملز نے پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ریلویز اور پاکستان سٹیل ملز جیسے قومی اداروں کی بحالی قومی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ملاقات میں ریلویز اور سٹیل ملز میں باہمی روابط اور کاروباری اشتراک کو بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :