پنجاب یونیورسٹی ایف ایم 104.6کے تحت طلبہ وطالبات میں نیوزکاسٹنگ کا مقابلہ

جمعہ 22 مئی 2015 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو اسٹیشن FM104.6کی 11ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے طلبہ و طالبات کے درمیان نیوز کاسٹنگ اور گلوکاری کے مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا۔فائنل مقابلوں کا انعقاد جون میں کیا جائے گا۔ مقابلوں کے پہلے روز گلوکاری میں 10طالب علم کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے دن ہوئے نیوز کاسٹنگ کے مقابلے میں 28طالب علموں نے شرکت کی جن میں سے 14طالب علم کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

نیوز کاسٹنگ کے مقابلے میں منصفیں کے فرائض نامور اینکر پرسنز سیدہ عائشہ ناز ، غلام مرتضیٰ اور ذیشان ملک نے سر انجام دیئے۔مقابلے سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم کا کہنا تھا کہ ادارہ علوم ابلاغیات طالب علموں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ایف ایم 104.6گزشتہ 11برس سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے لیے کارکن مہیا کر رہا ہے۔ اس ادارے سے تربیت پانے والے طلبہ و طالبات لوہا منواتے نظر آتے ہیں۔ تقریب میں ادارے کے اساتذہ عامر باجوہ ، شبیر سرور، شازیہ طور اور سیماب فر بخاری سمیت طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :