اتحاد اہلسنت وقت کی اہم ضرورت ہے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،جماعت اہلسنت بلوچستان

ذمہ داران کارکنان کومتحد ومنظم کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد آئند ہ ماہ مشاورت سے کیا جائیگا اتوار کو جامعہ حنفیہ قادریہ میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ،صوبائی ناظم کی عہدداران کارکنان سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 18:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) اتحاد اہلسنت وقت کی اہم ضرورت ہے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اپنے ذاتی اختلافات مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اہلسنت کی ترقی واستحکام کیلئے مل کرکام کرنا ہوگاان خیالات کااظہارجماعتِ اہلسنت بلوچستان کے صوبائی ناظم ذوالفقار کھوسہ نے تنظیمی امور پر ذمہ داران کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ اہلسنت کی تمام تنظیموں تحریکیوں کومتحد ومنظم کرنے اور ذمہ داران کارکنان کوآپس میں روابط کے فروغ کی تکمیل کیلئے اتحاد اہلسنت کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گااس سلسلے میں ذمہ داران کارکنان کا اجلاس اتوار کو جامعہ حنفیہ قادریہ میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :