سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس،سینیٹر سعید غنی کا نام بطور چیئرمین تجویز، میر اسرار اﷲ خان زہری نے تائید کی
اراکین کمیٹی کے تعاون سے پارلیمانی امور کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی،سینیٹر سعید غنی
جمعہ 22 مئی 2015 18:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے جس میں سینیٹر مسز نزہت صادق نے سینیٹر سعید غنی کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جبکہ میر اسرار اﷲ خان زہری نے تائید کی ۔
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی برائے پارلیمانی امور سینیٹر سعید غنی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اراکین کمیٹی کے تعاون سے پارلیمانی امور کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی ۔
سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹر سعید غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے فروغ کے حوالے سے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں اور پارلیمانی امور میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی آپ کی صدارت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آپ کے تجربے سے معاملات میں بہتری لائی جائے گی ۔ سینیٹر میر اسرار اﷲ خان زہری نے بھی سینیٹر سعید غنی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.