شائقین کرکٹ نے مہمان ٹیم کے حق میں خیر مقدمی پلے کارڈز ،مہمان ٹیم کی کٹ بھی زیب تن کر رکھی تھی

جمعہ 22 مئی 2015 18:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) شائقین کرکٹ پاکستان میں چھ سال کے طویل وقفے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے والے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بھی شکر گزار نظر آئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے ہاتھوں میں زمبابوے کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے حق میں خیر مقدمی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر متعدد شائقین نے سپورٹ کرنے کیلئے مہمان ٹیم کی آفیشل کٹ کی طرز پر ٹراؤزر اور شرٹس بھی زیب تن کر رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :